اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے اور اس سے متعلق فیصلہ ان کی وطن واپسی پر کریں گے۔ نوازشریف کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لئے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سےباہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لئے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس آنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔
Tags نواز مریم، ای سی ایل