اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ایک کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار 694 روپے کا بینک بیلنس ہے اور ان کے نام 172 کنال اراضی بھی ہے۔اس کے علاوہ شہبازشریف پر 38 لاکھ روپے قرض بھی ہیں۔
شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں اور ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے، ان کی 2 بیویاں ہیں ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جب کہ دوسری کا نام نصرت ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شئیر ہولڈ ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔
کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جب کہ دوسری کا نام مہرالنساء ہے۔