اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا۔ آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہے جو انہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہے جو انہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا۔ ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادو کے علاوہ کیا کام کیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشور کا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے۔ جس کے آگے بھی شریف لگے نیب اسے طلب کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے.