لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کیاہےجبکہ زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔