پاکستان گڈطالبان اور بیڈطالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا،محمد فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اب افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا،پاکستان گڈ طالبان اور بیڈ طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا، پاکستان تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنائے گا۔
ترجمان محمد فیصل نے پاکستان اور بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں 291 بھارتی قیدیوں کو آزاد کیا ہے اور عید پر سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت بخاری کا بہیمانہ قتل بھارتی فوج کے ظلم کا عکاس ہے، کشمیر میں صحافیوں کو بھی تحفظ حاصل نہیں، بھارت نے شجاعت بخاری کے قتل کا سیاسی استعمال کرنےکی کوشش کی۔