اسلام آباد:مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیرپگارا نے کہاکہ ہم الیکشن 2018ء کیلئے تیار ہیں لیکن دھاندلی زدہ الیکشن ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔
پیر پگارانے کہاکہ موجودہ سیٹ اپ میں بھی وہی لوگ ہیں جو 2013ء کے الیکشن میں تھے۔مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیرپگارا، چوہدری شجاعت اور غوث علی شاہ نے موجودہ انتظامیہ کے زیرنگرانی عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے اور ملک تباہی کی طرف جائے گا۔
سیدغوث علی شاہ نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔ بیوروکریسی کا بین الصوبائی تبادلہ کیا جائے۔