کراچی: شاہین ایئر انتظامیہ اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ناکامی کے بعد مرکزی دفتر سیل کردیا گیا تھالیکن اب ایف بی آرنےشاہین ایئر کا دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شاہین ایئر انتظامیہ نے 91 کروڑ روپے کے دو چیک دے دیے ہیں جس کے بعد سیل کھولنے کا حکم دیا گیا۔
خیال رہے کہ دفتر سیل کرنے کے دوران شاہین ایئر کےچیف سیکورٹی آفیسر اور ایف بی آر حکام میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔