راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ اقتدارمیں آکر فیکٹری یا پیٹرول پمپ نہیں بنایا، اقتدار میں آکر حلقے کے لئے کام کیا، اپنی جیب نہیں بھری، کبھی اس علاقے میں بجلی اور سڑکیں نہیں تھیں۔
انہوںنے کہاکہ ٹکٹ والا ہوں یا بغیرٹکٹ والا، انشااللہ سب کو شکست فاش ہوگی۔چوہدری نثار نے کہاکہ میرا سر صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے، کبھی کسی کی خوش آمد نہیں کی، نوازشریف کو بھی بتا دیا تھا کہ خوشامدی لوگ مطلب پرست ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست آسان کام نہیں، یہاں جھوٹ، کرپشن اور فریب ہے، میرے دامن پر گندگی کا کوئی داغ نہیں، میر ایمان ہے عزت عہدوں سےنہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا، روات ہمیشہ کی طرح نثارکے ساتھ کھڑا ہے، 1985سے ہر الیکشن میں یہاں جلسہ ہوتا آیا ہے، مگر میری یادداشت کے مطابق اس مقام پراس سےبڑاجلسہ نہیں دیکھا، آپ کا جذبہ دیکھ کرمیرا حوصلہ بلند ہوا ہے۔