ہمیں سکیورٹی نہ دینے والے کمانڈوکو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے،زرداری

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ مشرف کبھی ایم کیوایم کی سربراہی کا کہتاہے کبھی دوسرا پلیٹ فارم ڈھونڈتاہے، پرویز مشرف ملک میں آتا نہیں اور کہتا ہے کہ سیاست بھی کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ مشرف کہتا ہے اربوں روپے کنگ عبداللہ نے دیےجسکا کوئی ثبوت نہیں۔آصف زرداری نے کہاکہ جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
شہید بی بی نے جمہوریت کے محاذ پرچل کر جام شہادت نوش کیامیں سمجھتا ہوں شہیدصرف پردہ بدلتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔آج بی بی ہمیں دیکھ رہی ہیں وہ ہم سب ورکرزمیں موجودہ ہیں۔