اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما مصدق ملک نے امید ظاہرکی ہے کہ زعیم قادری کے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نےکہا کہ زعیم قادری کا بحیثیت آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان قبل از وقت ہے، ن لیگ نے ابھی پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہی نہیں ہے۔
دوسری جانب زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے کہا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے، ن لیگ کی اصلیت سامنے آگئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی زعیم قادری کو خوش آمدید کہے گی، اُن کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے تو یہاں اُن کا خیرمقدم ہوگا