آج طویل ترین دن گزر گیا-اب سے طویل راتیں شروع

کراچی: آج پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں واقع ممالک میں سال کا طویل ترین دن رہا۔یہ طویل دن ہر سال 21 سے 23 جون میں سے کسی ایک دن ہوتا ہے، آج پاکستان میں 13 گھنٹوں اور 33 منٹ پر محیط سال کا طویل ترین دن گزر گیاجبکہ آج کے بعد دن چھوٹے اور راتیں طویل ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ یہ لمبا ترین دن انقلاب شمسی  کہلاتا ہے۔ انقلاب شمسی یا سولسٹیس کی اصطلاح سال کے ان دو اوقات کی ترجمانی کرتی ہے کہ جب سورج خطِ استوا سے دُور ترین یعنی یا بہت زیادہ شمال میں یا بہت زیادہ جنوب میں چلا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21دسمبر کوسورج کی عمودی شعاعیں خط جدی پر پڑیں گی جس کی وجہ سے رات لمبی اور دن چھوٹا ترین ہوجائے گا۔