ایک ویڈیو زعیم قادری کی بغاوت کا سبب بنی -معروف صحافی کا انکشاف

 

لاہور: معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ زعیم قادری کی بغاوت کی وجہ ایک ویڈیوبنی جس میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف باتیں کی تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ زعیم قادری نے ایک نجی محفل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف باتیں کی تھیں جس کی ویڈیو وہاں پر موجود کسی شخص نے بنالی، جو بعدمیں نواز شریف اور شہباز شریف کو دکھائی گئی جس میں وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف باتیں کررہے تھے ،یوں اس ویڈیونے زعیم قادری اور پارٹی قیادت میں دوری میں اہم کردار ادا کیا جو بعد میں زعیم قادری کی موجودہ پریس کانفرنس اور پارٹی سے بغاوت کا سبب بنا ۔