کالعدم ٹی ٹی پی نیا رہنما منتخب کرنے پر منقسم

 

اسلام آباد : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی نے اپنے نئے رہنما کے انتخاب کا عمل موخر کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شدت پسند تنظیم کے2دھڑوں میں نئے رہنما کی نامزدگی پر اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ کالعدم گروہ اپنے نئے رہنما کے انتخاب کے لیے کوشش میں ہے۔ ایک دہائی کے دوران اس جنگجو گروہ کی کارروائیوں کی وجہ سے70 ہزار افرادشہید ہو چکے ہیں۔