ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قائم 21 ٹریبونلز میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کا آج آخری دن ہے۔
ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونلز 27 جون تک امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے مختلف مراحل طے ہورہے ہیں، پہلے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس کے بعد اس کی اسکروٹنی اور اب ایپلٹ ٹریبونلز میں درخواستوں کی سماعتیں جاری ہیں۔ اگلے مرحلے میں 27 جون تک ایپلٹ ٹریبونلز کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سنانے ہیں۔