وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔فائل فوٹو

انتخابات سے قبل ہی بنی گالہ پر 300 رینجرز اہلکار تعینات

اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ سیکورٹی اسٹاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنراسلام آبادکیپٹن (ر) مشتاق احمد نے 3 روز قبل عمران خان کی رہائش گاہ پر 300 رینجرز اہلکاروں کی نفری سیکورٹی کے پیش نظر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جن پر مجموعی طور پر ہر مہینے 70 لاکھ روپے قومی خزانہ سے ادا کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر وفاقی پولیس کی ایک ریزرو پہلے ہی مستقل طورپرتعینات ہے جس میں 10 پولیس اہلکار متعلقہ تھانہ بنی گالا جبکہ باقی سیکورٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔ ان اہلکاروں کے اخراجات بھی قومی خزانہ سے ادا ہوتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سے قبل تودرکنار انتخابات جیتنے کے بعدبھی کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو اتنی بڑی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی کبھی اسلام آباد کے کسی ڈپٹی کمشنرنے تین سورینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔