حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں نہاتے ہوئے 17افراد ڈوب گئے جب کہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈوبنے والے دو بچے تاحال لاپتہ ہیں،جن کی سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ موسم گرما کے موجودہ مہینوں میں ساحل پر بڑی اور جان لیوا لہریں اٹھتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے ساحل پر نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پابندی کے باوجود لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت اور گرمی کے مارے عوام بڑی تعداد میں مختلف ساحلی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔