لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے۔ مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران سے محکمانہ امور اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مکمل غیر جانبدار رہ کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ ہماری کارکردگی خود غیرجانبداری کی گواہی دے گی۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے بے روزگاری، افلاس اور غربت کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Tags حسن عسکری