بنی گالہ:پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کی بچت ہوئی تاہم اس کے باوجود (ن) لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان (ن) لیگ کا کارنامہ ہے،5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی۔
عمران خان نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔
عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گیارہ ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا جب کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قراردی گئی، گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی گراوٹ ہوئی، معاشی ترقی تو ساری اشتہارات تک ہی محدود رہی۔