اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت تین ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سے متعلق اپیل ہائیکورٹ نے غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کے وکیل ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز کر چکے ہیں اس لیے درخواست گزار کی اپیل غیر مؤثر ہوچکی ہے۔
اس موقع پر نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے کہا تھا تینوں ریفرنس میں ایک ساتھ فیصلہ ہو گا لیکن اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس پہلے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہائیکورٹ نے نوازشریف کے تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ کرنےکی درخواست غیرموثرقرار دیتے ہوئے احتساب عدالت کو اپنی معمول کی کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔