اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالا میں احتجاج کرنے والے کارکنان کے پاس پہنچ گئے،احتجاج کرنے والے کارکنان سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نے کہاکہ آپ لوگوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض تھا تو یہ آپ کا حق تھا،میں آپ کے انصاف لینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ ہم نے ڈی چوک میں 126 دن گزارےانصاف کیلیے،اپنی ذات کیلیے نہیں،
عمران خان نے کہاکہ پرانے اور نئےکی بات نہیں ہے،بات میرٹ کی ہےاور ہم یہ الیکشن ہم جیتنے کےلیے لڑ رہے ہیں،کیوں کہ اگر ہم الیکشن جیتیں گے تو تبدیلی لائیں گےاس کے علاوہ ہم تبدیلی نہیں لاسکتے،انہوںنے کہاکہ ساڑھے چار ہزار لوگوں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا،لیکن زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی خواتین نے احتجاج کیاتھااور خواتین کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر پی ٹی آئی کی خواتین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن سیل کی عہدے دار عالیہ حمزہ کا گھیراؤ کرلیااورعالیہ حمزہ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ردوبدل کا الزام عائد کیا،
پی ٹی آئی کی خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص فہرست کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور انہیں میرٹ پر الاٹ کیا جائے۔