لاہوراور اوباڑو میں حادثات ، 4افراد جاں بحق

لاہوراوراوباڑو میں مخلتف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور31 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقے ہنجروال میں کینال ویو کے قریب تیزر فتار ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے فرارہونے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھرگھوٹکی میں اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ پرآدھی بنگلے کے مقام پرایک موٹرسائیکل سواراچانک کچے سے قومی شاہراہ پرچڑھ آیا جسے بچانے کے لئے بس ڈرائیور نے بریک لگائی تو پچھلا ٹائررگڑکھا کرپھٹ گیا اورمسافر بس الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔