اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، عمران خان نے کہاکہ اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کروں گاجس کیلئے عوام کو شرکت کی دعوت دیتاہوں۔
میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے کا مقصد بتاتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ میانوالی کے لوگوں نے مجھے 2002کے انتخابات میں پہلی مرتبہ منتخب کیاتھا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جس کے لیے قائد نے کوشش اور اقبال نے خواب دیکھا اور تحریک انصاف ہی پاکستان کے عظیم خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔