اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےبلاول ہائوس خریدی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ اگر بلاول ہائوس کی قیمت تیس لاکھ ہےتو میں بلاول بھٹو کو 50 لاکھ روپے دینے کیلئے تیار ہوں ،انہوںنے کہاکہ میں 50 لاکھ روپے میںبلاول ہائوس خرید کر اس جگہ پر یتیم خانہ بنانا چاہتاہوں ۔
سراج الحق نے مزید کہاکہ انتخابات ہر صورت وقت پر ہونا چاہئیں،اس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ،الیکشن کے حوالے سے جو حلف نامے دئیے جارہے ہیں ،ان سے جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے ۔
سراج الحق نے کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔