لاہور :زعیم قادری کے باغی ہونے کے بعدمسلم لیگ ن نے مزید کسی بھی بغاوت کےخوف سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان چند روز کے لیےموخر کردیا ہے۔
اس کے علاوہ ن لیگ کو خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی اندرونی طور پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے بغاوت کا اعلان کیا تھا اور آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحید عالم نے زعیم قادری کےبیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لاہور شریف خاندان کی جاگیر ہے، دوسروں کو بوٹ پالش کرنے کا طعنہ دینے والے زعیم قادری بتائیں کہ وہ بیس سال سے ن لیگ میں کیا کر رہے تھے؟