کراچی :پاکستان میں جہاں کچرے کو ٹھکانے لگانا سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے اور اس سے چھٹکارے کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا، وہیں سوئیڈن نےکچرے اور کوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کرکے سب کو حیران کردیا۔
ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں کچرے سے توانائی حاصل کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔جس سے نہ صرف ایک لاکھ میگا واٹ سے زائد بجلی اورہزاروں لیٹر ایتھنول فیول کی پیداوار متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ہزاروں ٹن کچرے کو پلانٹ میں جلاکر اس سے حاصل ہونے والی حرارت سے بجلی کے ٹربائن چلائے جاتے ہیں۔اس طریقے کو پاکستان میں استعمال کرکے ماحول کو صاف ستھرا اور بجلی کی قلت پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔