لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور سے الیکشن لڑیں گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کا یہ پہلا الیکشن ہے جس میں وہ بطور امیدوار میدان میں اتریں گی ۔
مریم نواز نے127 کے ساتھ اپنے آبائی علاقے این اے 125سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اسی حلقے سے انہوں نے گزشتہ ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے این اے 127 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے منظوری بھی دیدی ہے ۔