لاڑکانہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کو جھاڑ پلا دی اور ان کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسزسنیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسزسنیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا توانصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستانی کس جانب جارہا ہے، مسنگ پرسن کیسز پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسزجلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔
چیف جسٹس نے جج کو وارننگ دی کہ موبائل فون کو کمرے میں رکھیں، عدالتی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل سیشن جج شیام لال کے فوری تبادلے کا بھی حکم دیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بارمیں وکلا سے ملاقاتیں کی اورکہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں جس میں آپ بھی کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔