واشنگٹن: علی جہانگیر صدیقی کی وائٹ ہاؤس میں اپنے اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد امریکا نے ان کی بطور پاکستانی سفیر منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سفارتی اسناد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں جس کے بعد انہیں بطور پاکستانی سفیر منظوری دے دی گئی۔
خیال رہے کہ 30 مئی کو علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے عملے سے ملاقات کے بعد سے ہی کام کا آغاز کر چکے ہیں۔