تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے عمران خان کا نظریہ پہلے اور ذات بعد میں ہے، نئے پاکستان کے لیے عمران خان کا وزیراعظم بننا لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ پہلےاورذات بعد میں ہے، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑسکتا، میں عہدوں کی فکرنہیں کرتا، میری صرف ایک فکرہے کہ پاکستان کو نیا پاکستان بنایا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لودھراں میں جس طرح الیکشن مہم چل رہی ہے کامیابی ضرورملے گی، 90 فیصد ٹکٹ بغیرکسی دباؤکے دیے گئے ہیں جبکہ 10فیصد ٹکٹ پرسوچ بچارکررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیےعمران خان کووزیراعظم بنانا ضروری ہے، عوام ہمیں موقع دے گی اوراسٹیٹس کوکی جماعتوں کا صفایا ہوگا۔
جہانگیرترین نے کہا کہ میں اورمیرا بیٹا الیکشن نہیں لڑرہے، کوشش ہے ایسے لوگوں کوٹکٹ دیں جوالیکشن کی سائنس جانتے ہوں۔