لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
زینب کے والد امین انصاری نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجرم عمران نے سزا کے خلاف عدالت عالیہ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں نے شواہد اور بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی اپیلیں مسترد کردیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی کے دل میں بھی معصوم جانوں سے کھیلنے کا خیال نہ آئے۔