پانچ بیڈ رومزکا لگژری گھرصرف 1 ڈالر میں برائے فروخت

ٹیکساس: کیا آپ پراپرٹی کے مالک بننا چاہتے ہیں تو ٹیکساس چلے جائیں جہاں مکانات سستے ہوگئے ہیں یعنی آپ صرف ایک ڈالر میں مکان کے ملک بن سکتے ہیں۔

حیران نہ ہوں کہ امریکا میں اتنا سستا مکان کیوں برائے فروخت ہے ؟؟

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں نے اپنے ظاہر کردہ اثاثوں میں اپنی وسیع و عریض جائیدادوں کی انتہائی کم قیمت بیان کی ہے جس پرسب حیران ہیں۔

بات کچھ یوں ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 6708 مربع فٹ (745 مربع گز) رقبے پر پھیلا ہوا ایک مکان صرف ’’ ایک ڈالر‘‘ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بیری لیف کورٹ ہیوسٹن میں واقع یہ مکان 5 بیڈرومز، ایک چھوٹے اور دو بڑے باتھ رومز، وسیع لاؤنج اور باغیچے پر مشتمل ہے جسے اس کے مالک نے صرف ’’ایک ڈالر میں برائے فروخت‘‘ کا اشتہار لگا کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

البتہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مکان کے مالک نے اشتہار میں ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ خریدار اس مکان کو خریدنے کے لئے ’’بہترین قیمت‘‘ لگائیں جبکہ اس کی کم سے کم ممکنہ قیمت ایک ڈالر متعین کی گئی ہے۔

اس دلچسپ حرکت کا مقصد مذکورہ مکان کی موزوں ترین قیمتِ فروخت کا تعین کرنا ہے۔ تاہم گزشتہ برس جمع کرائی گئی ٹیکس دستاویزات میں اس مکان کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالرظاہر کی گئی تھی۔