گھوٹکی:سندھ سے پیپلز پارٹی کےاہم رہنما گرینڈ ڈٖیمو کریٹک الائنس کا حصہ بن گئے، سابق وزیر اعلی سندھ علی محمد مہر اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر نے پی پی پی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر نےکہاکہ پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے جو پارٹی عوام کی خدمت نا کر سکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے۔
سردار علی گوہر مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع میں کوئی کام نہیں کروایا، اس کے خلاف سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں امیدوار کھڑے کریں گے، بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔