خواجہ سراؤں کےقومی شناختی کارڈ بننے کا سلسلہ شروع

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کے بعدنادار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیاہے، خواجہ سرا 30 جون تک شناختی کارڈ بنواسکتےہیں جس کیلئے نادرا کی موبائل وین فاؤنٹین ہاؤس پہنچ گئی ہے۔


ایڈمن فاؤنٹین ہاؤس کا کہنا ہے کہ فاونٹین ہاؤس میں خواجہ سراؤں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگا دیا گیاہے، جہاں خواجہ سراؤں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ فاؤنٹین ہاؤس میں رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی تعداد 750 سے زائد ہےاور فاؤنٹین ہاؤس کی جانب سے رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔