کراچی: چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بغیر ٹیکس آمدن نہ صرف ضبط ہورہی ہے بلکہ جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ نے کہا کہ اپنا مال بیرون ملک برباد ہونے سے بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔
طارق باجوہ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہم نے نہیں کاروباری افراد نے دی ہے، ہم نے صرف ایمنسٹی اسکیم کی نوک پلک سنواری ہے جبکہ جتنی معمولی رقم پراثاثے وائٹ ہورہے ہیں اس پرکمیشن ایجنٹ بھی کام نہیں کرتے۔