چوروں نے اے ٹی ایم مشین ہی دھماکے سے اڑادی

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میںچوروں نے فلمی انداز اپناتے ہوئے پیسے چرانے کیلئے اے ٹی ایم مشین ہی دھماکا خیز مواد سے اُڑا دی۔


لیکن اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کیلئے دھماکا خیز مواد لگانے والے چوروں کوفائدہ کچھ نہیں ہوا کیوں کہ دھماکا اتنا زوردار ہوا کہ چور پیسے لیے بغیر ہی بھاگ نکلے۔


رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔