شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی، شہزاد اکبر کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا، حسین نواز
شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی، شہزاد اکبر کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا، حسین نواز

کلثوم نواز کی حالت پہلے کی نسبت بہترہے،حسین نواز

لندن: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت پہلے کی نسبت بہتر ہوگئی ہے اورتیمارداری کے لئے نوازشریف ، مریم نواز ، حسین نوازاسپتال میں موجود ہیں ۔
ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر حسین نواز نے میڈیا کو کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کے حوالے سے بتایا اورکہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعضا معمول پرآنے میں وقت لگے گا۔
اس موقع پروہاں موجود مریم نواز نے قوم سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، والدہ کی مکمل شفایابی پر ہی پاکستان جان کا فیصلہ ہوگا۔
اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مریم نواز نے کہا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ ڈاکٹرز بھی حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے۔ انھوں نے کہا کہ والدہ کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالوں کواللہ ہدایت دے۔