راولپنڈی :سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں نے عزت کی سیاست کی ہے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔
میں نے اقتدار میں رہ کر کوئی فیکٹری نہیں لگائی ،کوئی لائسنس نہیں لیا اور کوئی پٹرول پمپ نہیں لگایا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔
چوہدری نثار علی خان نے اپنے مد مقابل پی ٹی آئی رہنما پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے میرے مدمقابل جس شخص کو ٹکٹ دیا ہےانکے پاس جعلی ڈگری ہے اور وہ میٹر ک فیل ہیں۔
چک بیلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی میں نے ہمیشہ سر اونچا کرکے سیاست کی ہے ۔