مری میں نجی ہوٹل کی چیکنگ کے دوران فوڈاتھارٹی کے عملے پر حملہ

اسلام آباد: مری میں نجی ہوٹل کی چیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے پر حملہ ،ہوٹل انتظامیہ نے اپنے غنڈے کے ذریعے چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی کے عملے کو یرغمال بنالیا۔


ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں عملہ راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو گندگی پر سیل کر رہا تھا کہ عملےپر دھاوا بول دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔اس حوالے سے ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او مری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور درخواست موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔