اسلام آباد :ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری اور طاہر القادری کی سوچ میں فرق ہے ،طاہر القادری آئین سے باہر کی سوچتے ہیں جبکہ ہم آئین کو مانتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ موجودہ نظام درست نہیں ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بنیادی چیز علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا الیکٹیبلز صرف تحریک انصا ف میں ہی نہیں آئے بلکہ دوسر ی پارٹیوں میں بھی گئے ہیں۔