امریکانے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر بنالیا ،صفر اعشاریہ 3ملی میٹر کی مائیکروڈیوائس چاول کے دانے سے بھی چھوٹی ہے ،دنیا کا یہ چھوٹا سا کمپیوٹرآنکھ کی ٹیسٹنگ، بائیو کیمیکل پراسس مانیٹرنگ، کینسر ریسرچ، آڈیو وژیول نگرانی جیسے بڑے کاموں میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر کے مطابق اس ڈیوائس میں 20 اسٹیشن سے آنے والی روشنی کے ذریعے ڈیٹا کنٹرول ہوتا ہے،اس مائیکرو ڈیوائس میں ریم، فوٹو وولٹیئکس، پروسیسر اور وائرلیس ٹرانسمیٹرز اور ریسیورز بھی موجود ہیں۔