لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ وہ پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان ہی واپس جائیں گے، انہوں نے کہاکہ کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر ہیں،اگلےچند روز میں کلثوم کی طبیعت بہتر ہوگی تو پاکستان جانے کا فیصلہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’لندن آنے سے میرا ارادہ تھا کہ 4 دن قیام کے بعد وطن واپس چلا جاؤں گا، جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم سے بات نہیں ہو سکی ہے‘۔
نواز شریف نے کہا کہ ’میں نے تو ریٹرن ٹکٹ کرائی تھی لیکن شاید اللہ کو منظور نہیں تھا، کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوتے ہی وطن واپس چلے جائیں گے‘۔