اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے تحفظات کےاظہار کرنے کے باوجود ایکشن نہیں لیاجا رہا ، ایسا لگتا ہے جیسے کسی حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں جو منظم پارٹیاں ہیں انہوں نے اس حوالے سے اپنے اوپر تنقید کرنیوالوں کے خلاف بھرپور ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جو دوسروں کوگالیاں دیتی ہیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ ہماری پارٹی کے ا علیٰ عہدیداروں کو مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی اگر کسی کے پاس سکیورٹی ہے تو ذاتی ہے کہیں پر سرکاری سکیورٹی نظر نہیں آرہی ۔