کلثوم نوازکی صحت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے-معروف صحافی

لاہور:نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں وہ وینٹی لیٹرپر ہیں تاہم اب ان کی صحت کے حوال سے بڑے صحافی نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے

 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی نشریاتی ادارےکے صحافی شفیع نقی جامی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نہ صرف بیگم کلثوم نواز کے اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ ان کے سینئر کنسلٹنٹ کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں بھی بیٹھا اور اس موقع پر خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مثبت طور پر بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیںاور ان کے کنسلٹنٹ بھی بہت پر امید ہیں ۔

سینئر صحافی شفیع نقی جامی نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ تصاویر بھی جاری کیں جن میں دیکھا جاسکتاہے کہ حسین نواز اور مریم نواز ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں ۔

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل نوازشریف نے لندن سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نواز شریف کا کہنا تھا اس وقت کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اوروہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور ان حالات میں جب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تو میں کیا پاکستان جانے کی سوچ سکتا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ اگلے چند دن میں جب کلثوم نواز کی حالت بہتر ہوگی تو پاکستان کا جانے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاپاکستان سے آئے ہیں اورپاکستان ہی واپس جائیں گے۔ پاکستان واپس جا کر سیاست کروں گا۔