سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے حوالے سے بے بنیاد کمپین چلا رہی ہیں۔فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے حوالے سے بے بنیاد کمپین چلا رہی ہیں۔فائل فوٹو

علی ظفر کا میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

 

لاہور :پاکستانی گلوکارعلی ظفر ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے، انہوں نے گلوکارہ میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار علی ظفر ایک بار پھر گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف عدالت پہنچ گئے، پہلے قانونی نوٹس بھجوایا تھا، جواب نہ ملنے پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

علی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزام پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوایا، جواب نہ ملنے پر ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کردیا۔دعوے میں علی ظفر نے مؤقف اپنایا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی۔علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔