پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں ۔
جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کے ملتان میں دو گھر، لاہور میں ایک فلیٹ اور اسلام آباد میں بھی ایک گھر ہے۔ ملتان کے گھر کی قیمت 57 لاکھ ، گلبرک لاہور کے گھر کی قیمت ساڑھے 6 کروڑ اوراسلام آباد کے گھر کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، 20 لاکھ کا فرنیچر ظاہرکیا ہے۔ شاہ محمود ایک کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی 4 گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان کے لندن کے بینک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈ اور اہلیہ کے فارن اکاونٹ میں 26 ہزار500 پاونڈ کی رقم موجود ہے۔