دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے ایک سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جس کے پاک ٹیس ون اے کا نام دیا گیا ہے۔
دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سیٹلائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلیےاستعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائے گا جو 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا