پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر فائرنگ،1سپاہی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتےہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی نیاز علی شہید ہوگئے۔


پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پر مامور 29 سالہ سپاہی نیاز علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تھا ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا جس کے لیے افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔