لاہور :مسلم لیگ ن میں بغاوت کا سلسلہ زور پکڑنے لگا، سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما نے بھی پارٹی سے بغاوت کردی ہے۔
لیگی رہنماچوہدری عبدالغفور نے کہاکہ ایسی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا جو پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ دے ، مودی کے یارکومیری پوری برادری اورقوم روکے گی،کوئی شخص پاکستان کی تقدیرسے نہیں کھیل سکتا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کو غلطیوں سے روکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی قیادت کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا جو اداروں کو کمزور کرنے کی بات کرے، جو ادارے آپ کومحفوظ کرتے ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے،کونسی جمہوریت ہے جس میں اداروں کو برباد کرنے کی بات کی جائے۔
چوہدری عبدالغفور نےمزید کہاکہ ہمارے ہاں ٹکٹیں بکتی ہیں، ن لیگ سے پوچھتا ہوں کہ ٹکٹ لینے کا کیا طریقہ ہے۔