راولپنڈی: مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتاردیے۔
ن لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے ممتاز خان اور 59 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کئے، جب کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے راجہ قمرالسلام، پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک اور پی پی 13 سے سرفراز افضل جبکہ پی پی 19 سے زیشان صدیق اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیاتھا۔