پاکستان ایٹمی ملک ہے،کسی اناڑی کے حوالے نہیں کیاجاسکتا،احسن اقبال

نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت اناڑی ہے جس نے میٹرو کے چکر میں پشاور کو کھنڈر بنا دیا، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوںنے کاکہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جو کسی اناڑی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی بولی لگ رہی ہے اور جو پارٹی بولی لگا کرٹکٹ دے وہ کیا عوام کی خدمت کرے گی کیوں کہ پیسوں سے عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے تو وہ کیوں ہمیں ووٹ نہیں دیں گے؟ 25جولائی کو ن لیگ کو 2013 سے بڑی کامیابی ملنے والی ہےانہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے ہمیں 18 سے 20 گھنٹے بجلی نہیں ملتی تھی لیکن آج ہماری زندگی میں 18 سے 20 گھنٹے بجلی موجود ہے۔